counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

این اے 246 پر پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے، ایم کیوایم کا مطالبہ

این اے 246 پر پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے، ایم کیوایم کا مطالبہ

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 246 پر پولنگ کا عمل سست کرکے ہماری برتری کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں […]

داعش کو اپنی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان

داعش کو اپنی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان داعش کو اپنی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے […]

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی مجھ سے پوچھے بغیر لگائی گی، قائم علی شاہ

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی مجھ سے پوچھے بغیر لگائی گی، قائم علی شاہ

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ان سے پوچھے بغیر لگائی گئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور این اے 246 میں پولنگ کا عمل […]

این اے 246 میں ہار کے ڈر سے ایم کیو ایم ابھی سے بہانے بازی کر رہی ہے، عمران خان

این اے 246 میں ہار کے ڈر سے ایم کیو ایم ابھی سے بہانے بازی کر رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو علم ہو گیا ہے کہ اس بار این اے 246 میں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے اس لئے ہار کے ڈر سے اس نے ابھی سے بہانے شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم […]

این اے 246 کا ضمنی انتخاب، جعلی ووٹ ڈلوانے پر پریزئڈنگ افسر کو موقع پر ہی 3 ماہ قید کی سزا

این اے 246 کا ضمنی انتخاب، جعلی ووٹ ڈلوانے پر پریزئڈنگ افسر کو موقع پر ہی 3 ماہ قید کی سزا

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، این اے 246 میں […]

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سرتاج عزیز

جکارتا (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشیا افریقا کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد حملوں میں اب […]

وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک روزہ سرکاری دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وزیر اعظم اپنے دورے کے […]

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی کارروائی کے […]

لیاری میں 26 اپریل کو تاریخی جلسہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ

لیاری میں 26 اپریل کو تاریخی جلسہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام پہلے بھی بھٹو کے ساتھ تھے اور اب بھی وہ بھٹو کے متوالے ہیں، اتوار 26 اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونیوالا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔ جلسے سے پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری خصوصی […]

کراچی میں رینجرز کا آپریشن بلا خوف و خطر جاری رہے گا، خواجہ سعد رفیق

کراچی میں رینجرز کا آپریشن بلا خوف و خطر جاری رہے گا، خواجہ سعد رفیق

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اس لیے شہر میں آپریشن بلا کسی خوف و خطر جاری رہے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے […]

کراچی : متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شروع ہونے میں تاخیر

کراچی : متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شروع ہونے میں تاخیر

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 246 میں متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ حلقہ میں ضمنی الیکشن کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو بار بار ہدایت کے باوجود کئی مقامات پر تاحال کلوز سرکٹ کیمرے نصب نہیں […]

آصف زرداری نے حکومت، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا

آصف زرداری نے حکومت، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا، انتخابی اصلاحات اور سعودی یمن صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان اور اقتصادی کوریڈور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی […]

راشد نسیم کی فتح امن پسند عوام کی فتح ہو گی: سراج الحق

راشد نسیم کی فتح امن پسند عوام کی فتح ہو گی: سراج الحق

لاہور (جیوڈیسک) ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عوام آج پرامن اور خوشحال کراچی کا عزم لے کر گھروں سے نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس برسوں سے کراچی بھتہ اور ٹھپہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کی فتح کراچی کے امن پسند عوام کی […]

این اے 246 کے ووٹرز کنور نوید کو کامیاب بنائیں: الطاف حسین

این اے 246 کے ووٹرز کنور نوید کو کامیاب بنائیں: الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عوام گواہ ہیں جب بھی کراچی والوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی گئی تو صرف ایم کیو ایم نے اس کے خلاف آواز […]

آصف زرداری، الطاف حسین کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ذوالفقار مرزا

آصف زرداری، الطاف حسین کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ذوالفقار مرزا

کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت نے سیکورٹی واپس لے لی تاکہ کام آسان ہوسکے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ایم کیو ایم کے […]

این اے 246 میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

این اے 246 میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات سے قبل پولنگ سٹیشنز کی سرچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا، انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا، پریذائیڈنگ افیسرز نے رات اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر ہی قیام کیا۔ این اے دو سو چھیالیس کے دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز کی سرچنگ کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کی دو ٹیمیں […]

جھنگ : ٹرک بے قابو ہو کر گھر پر الٹ گیا، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جھنگ : ٹرک بے قابو ہو کر گھر پر الٹ گیا، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جھنگ (جیوڈیسک) محلہ پنڈی کے قریب حفاظتی بند رنگ روڈ پر سبزی سے لدا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر خانہ بدوشوں کے گھر پر الٹ گیا۔ جس کے باعث 6 سالہ عبدالرحمن، 3سالہ مافیہ، 11سالہ ربیعہ، 8سالہ مسرت، 5سالہ فرحت، 14 سالہ عمران، 12سالہ نادیہ جاں بحق جبکہ 3 سالہ رضوان اور دو […]

وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری پر مشتمل وفد بھی ان کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقاتوں میں یمن […]

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سرگودھا / ساہیوال (جیوڈیسک) سرگودھا اور ساہیوال میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم حنیف کو پھانسی دیدی گئی، مجرم نے 2006میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی کو قتل کردیا تھا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت […]

کراچی، پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک، ایک گرفتار

کراچی، پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک، ایک گرفتار

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، رینجز نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء گرفتار ملزم کی نشاندہی پر […]

کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ کی طرف چلے جائے تاہم متحدہ کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ کراچی کے خورشید بیگم میموریل حال میں کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی […]

این اے 246 میں انتخابی میدان آج لگے گا، صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی

این اے 246 میں انتخابی میدان آج لگے گا، صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کنور نوید، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم کے بڑے مقابلے کا فیصلہ آج ووٹرز کریں گے۔ تینوں کیمپوں میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ووٹر لسٹوں کو فائنل کیا جا رہا ہے، امیدواروں کی دھواں دار انتخابی مہم نے ضمنی الیکشن میں جان ڈال […]