counter easy hit

ایران نے خطے اور پوری دنیا کے امن اورآزادی پسندوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رکھا ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران نے امن اوردوستی کا ہاتھ پورے خطے اور دنیا بھر میں آزادی پسندوں کی طرف بڑھا رہا ہے، ایران کا اسلامی شجر انقلاب تناور درخت بن چکا ہے، یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگره پر جاری اپنے بیان میں کہی۔ سید محمد علی حسینی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بیالیسیویں سالگرہ پر پاکستان اور دنیا بهر میں موجود ایران کے دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایران کی غیرت مند عوام کی جرات و استقامت سے آج شجر انقلاب ایک تناور درخت بن چکا ہے، آج ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں حیرت انگیز اور قابل مثال ترقی اور کامیابیوں کے زینے طے کر چکا ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ پابندیاں لگانا اور عالمی وبا کے دوران پابندیوں کو مزید سخت کرنا ایران دشمنی اور اس کو کمزور کرنے کی کوششیں ہیں۔ سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنا امن اور دوستی کا ہاتھ پورے خطے اور دنیا بهر میں تمام آزادی پسند اور حق کی متلاشی اقوام کی طرف بڑھا رکها ہے جبکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چار دہائیوں کے بعد، آج ایرانی قوم اور مخصوصا نوجوان نسل ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لۓ کوشاں ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسے دوست اور ہمسایہ ملک کی اہمیت پہلے سے مزید بڑھ گئی ہے جبکہ پاک ایران تعلقات کی مسلسل مضبوطی اور فروغ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست شمار ہوتی ہے۔

IRAN, PREFERS, PEACE, DEAL, FOR, THE, SAKE, OF, REGIONAL, STABILITY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website