counter easy hit

این اے 246 کے ووٹرز کنور نوید کو کامیاب بنائیں: الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

عوام گواہ ہیں جب بھی کراچی والوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی گئی تو صرف ایم کیو ایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی۔

الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر حق پرست امیدوار پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کریں۔