counter easy hit

راشد نسیم کی فتح امن پسند عوام کی فتح ہو گی: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عوام آج پرامن اور خوشحال کراچی کا عزم لے کر گھروں سے نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس برسوں سے کراچی بھتہ اور ٹھپہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کی فتح کراچی کے امن پسند عوام کی فتح ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کراچی میں اب ظلم کا راج قائم نہیں رہے گا۔ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ترازو پر مہر ہی عوام کو انصاف دلا سکتی ہے۔