counter easy hit

آصف زرداری نے حکومت، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا، انتخابی اصلاحات اور سعودی یمن صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان اور اقتصادی کوریڈور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی تیزی سے فعال ہو رہی ہے اور اس نے سیاسی رابطے بھی بڑھا دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے آج حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔

عشائیہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ عشائیہ میں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی(ف) سمیت دیگرحکومتی اتحادی جماعتوں کے علاوہ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق ، قومی وطن پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

عشائیہ میں پاک چائینہ اقتصادی کوریڈور اور چینی صدر کے دورے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور سعودی یمن صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔