counter easy hit

وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری پر مشتمل وفد بھی ان کے ساتھ ہوگا۔

پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقاتوں میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔۔

سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پچیس اپریل کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہونگے جہاں وہ برطانوی قیادت کو علاقائی صورتحال اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم کے دورے میں پاک بھارت مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔