counter easy hit

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

سرگودھا / ساہیوال (جیوڈیسک) سرگودھا اور ساہیوال میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم حنیف کو پھانسی دیدی گئی، مجرم نے 2006میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی کو قتل کردیا تھا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ادہر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی قتل کے مجرم گل محمد کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم نے 1998میں اپنے برادرنسبتی کوقتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں تقریبا 80 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔