counter easy hit

کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ کی طرف چلے جائے تاہم متحدہ کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

کراچی کے خورشید بیگم میموریل حال میں کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،

ہم الیکشن کمیشن کےساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم پر جعلی پولنگ اسٹیشن بنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے اور ضمنی انتخاب کےدوران سیکیورٹی کے نام پرتنگ کیا جارہا ہے جب کہ مخالفین کو آسانی دینے کے لیے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ کی طرف چلی جائے لیکن ایم کیو ایم کسی صورت ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو ہر وقت الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے۔

قمر منصور نے کہا کہ آج کا الیکشن سب کے سامنے سچائی ثابت کردے گا، کچھ لوگ سوچ رہےہیں کہ کسی پروپیگنڈےسے ایم کیو ایم کو ختم کردیں گے لیکن عوام کے مینڈیٹ کو کچلنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔