counter easy hit

این اے 246 میں انتخابی میدان آج لگے گا، صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی

NA 246

NA 246

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کنور نوید، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم کے بڑے مقابلے کا فیصلہ آج ووٹرز کریں گے۔ تینوں کیمپوں میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

ووٹر لسٹوں کو فائنل کیا جا رہا ہے، امیدواروں کی دھواں دار انتخابی مہم نے ضمنی الیکشن میں جان ڈال دی ہے۔ پورے پاکستان کی نظریں اس الیکشن پر ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے جائیں گے جن کی سہولت کے لیے 213 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی بدمزگی کو روکنے کے لیے پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، علاقے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ این اے 246 کی نشست ایم کیو ایم کے نبیل گبول کے استعفے سے خالی ہوئی، اب ووٹرز بتائیں گے کہ ایم کیو ایم اپنی سیٹ بچا پائے گی یا تبدیلی آئے گی۔