counter easy hit

کراچی، پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک، ایک گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، رینجز نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رینجرز نے یاسین آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو گھروں کی تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کراچی کے علاقے یاسین آباد میں گرفتار ملزم محمد علی کی نشاندہی پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران دو مکانات کی تلاشی لی گئی۔

تاہم رینجرز بغیر کسی گرفتاری کے واپس لوٹ گئی، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار ہے۔