counter easy hit

این اے 246 میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Polling

Polling

کراچی (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات سے قبل پولنگ سٹیشنز کی سرچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا، انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا، پریذائیڈنگ افیسرز نے رات اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر ہی قیام کیا۔

این اے دو سو چھیالیس کے دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز کی سرچنگ کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے سوئپنگ کے بعد متعلقہ پولنگ سٹیشنز کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے۔

ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی سامان بھی پولنگ سٹیشنز پرپہنچا دیا گیا ہے، سیکورٹی کے لئے ہر پریذائیڈنگ افسر کے ساتھ ایک رینجر اہلکار بھی تعینات ہے۔