counter easy hit

ایرانی صدرابرہیم رئیسی نےعالم اسلام کی وحدت کے لیے بھرپور کردارکیا; سابق صدراتی امیدوار برائے پاکستان ,اصغرعلی مبارک

اسلام آباد (پ ر ) سابق امیدوار برائے صدر پاکستان اصغرعلی مبارک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر حجتہ الاسلام و المسلمین سید ابرہیم رئیسی کی شہادت عظیم سانحہ ہے سید محمد ابرہیم رئیسی عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے جنہوں نےعالم اسلام کی وحدت اور مضبوطی کے لیے بھرپور کردار اور عملی اقدامات اٹھائے، آپ شہادت کے متمنی اور طلبگار تھے، یہ شہادت اسلام اور حمایت مظلومین کی تحریکوں کے لیے مضبوطی اور جلا کا باعث ہو گی،انہوں نے کہا کہ شہید سید ابرہیم رئیسی حرمت اسلام و قرآن کا دفاع کرنے والے عالم اسلام کے شجاع و بابصیرت فرزند تھے، شہید ابرہیم رئیسی مظلومین جہان کی توانا آواز تھے جنکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تعزیتی بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے


رھبر معظم سید علی خامنہ ائ، ملت ایران، عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین اور شہداء کے خانوادہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق امیدوار برائے صدر پاکستان اصغرعلی مبارک کا کہنا تھا کہ ہم صدمے سے دوچار ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے پر رھبر معظم اور ملت ایران کے لیے دعا گو ہیں، غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، خدا وند متعال مستضعفین جہان بالخصوص فلسطینی مظلومین کے حامی وناصر کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےاتوار کو آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ ڈیم کے افتتاح کے بعد تقریر میں ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں کے لیے ایران کی غیرمشروط حمایت کا اعادہ کیا تھا۔ ایرانی صدر نے کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین مسلم دنیا کا سرفہرست مسئلہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے عوام فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت سے نفرت کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website