counter easy hit

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

Air Operations

Air Operations

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ و گولا بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔