counter easy hit

مجھےکرائم ریٹ زیرو چاہیے،چودھری نثار

مجھےکرائم ریٹ زیرو چاہیے،چودھری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ مجھےکرائم ریٹ زیرو چاہیے، پچھلی حکومت کے دور میں دھماکے ہوتے رہے اور حکام سوئے رہے، ہم نے عملی کام کیا ہے،آج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پولیس کا پہلا دستہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا ریپڈ رسپانس فورس […]

پشاور: خیبر روڈ پر مشکوک بیگ کی اطلاع

پشاور: خیبر روڈ پر مشکوک بیگ کی اطلاع

پشاور کے علاقے خیبر روڈ پر مشکوک بیگ کی اطلاع پر روڑ کو تقریبا 1 گھنٹے تک بند رکھا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ نے بیگ کو کلئیر قرار دے دیا، بیگ میں پڑے ٹفن سے سلاد برآمد ہوئے۔ پشاور کے اہم شاہراہ خیبر روڑ پر آرٹلری چوک کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ کی اطلاع […]

سول اسپتال فیصل آباد: تنخواہیں نہ ملنے پر نئے ملازمین کا احتجاج

سول اسپتال فیصل آباد: تنخواہیں نہ ملنے پر نئے ملازمین کا احتجاج

فیصل آباد کے سول اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کےخلاف کام بندکردیا،گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تشددکےخلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔ فیصل آباد کےسول اسپتال میں نئے ملازمین نے ہڑتال کردی، ملازمین نےایمرجنسی،ان ڈور اوراو پی ڈی میں کام بند کر دیا ، مظاہرین کاکہناہےکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے […]

کراچی میں 2 برسوں کے دوران تمام ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں سے ہوئیں، پولیس

کراچی میں 2 برسوں کے دوران تمام ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں سے ہوئیں، پولیس

کراچی: پولیس  نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی تمام ٹارگٹ کلنگ میں صرف 15 پستول ہی استعمال ہوئے ہیں جن کے ذریعے ٹریفک پولیس اہلکار، سیاسی کارکنوں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کی وارداتیں کی گئیں۔ یس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے نیا انکشاف کیا […]

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہوگئے

وزیر اعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم بوسنیا کے چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج وزیر اعظم نواز شریف بوسنیا روانہ ہو گئے ہیں،وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بوسنیا جائے گا […]

انقرہ: امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ

انقرہ: امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ

انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کی،واقعہ رات گئے پیش آیا ، حملہ آور کو پکڑلیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردیا گیا […]

پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع

پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع

پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن ضوریز لاشاری نے بتایا گزشتہ روز فلمساز سہیل خان کی فلم فریکی علی کی نمائش 100کے لگ بھگ سکرینوں پر کر دی گئی ہے۔پائپ لائین میں6 بھارتی فلمیں موجود ہیں، جن میں سے دو بڑی […]

لیہ میں 2 بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

لیہ میں 2 بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

لیہ: فتح پور کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم سے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی […]

چنئی ٹیسٹ: بھارت کے انگلینڈ کیخلاف 7وکٹ پر 759رنز

چنئی ٹیسٹ: بھارت کے انگلینڈ کیخلاف 7وکٹ پر 759رنز

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں 282رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی بیٹسمین کرون نائر نے ٹرپل سنچری بنائی ہے۔ وہ 302رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ بھارت نے سات وکٹ پر 759رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی ہے۔ کرون تاریخ کے تیسرے اور پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں، جس نے اپنی پہلی […]

قومی سیاست کی سندھ میں منتقلی

قومی سیاست کی سندھ میں منتقلی

سابق صدر آصف علی زرداری کی 23دسمبر کو ممکنہ واپسی کے ساتھ ہی 30 نومبر کے بعد کے تبدیل ہوتے سیاسی ماحول میں ان کی خود ساختہ جلاوطنی ختم ہوتی نظر آتی ہے اور سیاسی سرگرمیوں کے پنجاب سے سندھ منتقل ہونے کا امکان ہےکیونکہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف پر دباؤ بڑھانے کے […]

اسکالرشپ پر بیرون ملک گئے 98 پی ایچ ڈی اسکالر واپس نہ آئے

اسکالرشپ پر بیرون ملک گئے 98 پی ایچ ڈی اسکالر واپس نہ آئے

 اسلام آباد: ہایئر ایجوکیشن کمیشن کوپانچ سال کے دوران فارن اسکالرشپ پروگرام میں 98 کروڑ روپے کانقصان ہوا ہے۔ یس نیوز کو دستیاب دستاویزکے مطابق ایچ ای سی کے تحت پانچ سال کے دوران اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بیرونی ممالک پی ایچ ڈی کیلیے بھیجے گئے 4 ہزار 61 افراد میں سے 98 لوگ […]

دہشت گردی کیخلاف جنگ، 29 نئی سول آرمڈ فورسز بنانے کا فیصلہ

دہشت گردی کیخلاف جنگ، 29 نئی سول آرمڈ فورسز بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 110 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 3 برسوں میں دہشت گردی کیخلاف300ارب روپے خرچ ہوئے، 29نئی سول آرمڈ فورسز قائم کریںگے، کوشش ہے نیا این ایف سی ایوارڈ آئندہ بجٹ سے پہلے نافذ ہوجائے، مردم شماری کا اس پر کوئی […]

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مل کر لڑنا ہوگا،وزیر اعظم

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مل کر لڑنا ہوگا،وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے برلن واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا، اس لعنت کے خاتمے کے لیے مل کر لڑنا ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برلن میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے اور پاکستانی […]

حویلیاں حادثہ، پائلٹ نے دومرتبہ ’’مے ڈے‘‘ کال کی، ابتدائی تحقیقات

حویلیاں حادثہ، پائلٹ نے دومرتبہ ’’مے ڈے‘‘ کال کی، ابتدائی تحقیقات

راولپنڈی /  اسلام آباد: حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلیے آنیوالی غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی تحقیقات میں مصروف سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کا ممبر بھی متاثرہ طیارے کابلیک باکس ڈی کوڈنگ کیلیے لے کرفرانس روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اے […]

بھارت:تری پورا میں رکن اسمبلی کا انوکھا احتجاج

بھارت:تری پورا میں رکن اسمبلی کا انوکھا احتجاج

بھارت کی تریپورا اسمبلی میں انوکھا واقعہ پیش آیا ، جب رکن پارلیمنٹ اسپیکر کا علامتی گرز لے اسمبلی سے بھاگ نکلے اور دیگرارکان انھیں بس روکتے رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورا اسمبلی کے اسپیکر نے ایک معاملے پر بحث سے انکار کیا، جس پر رکن اسمبلی سدیپ رائے ان کا گرز اٹھا کر […]

چوہدری نثارکوکام سے روکنے اورتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

چوہدری نثارکوکام سے روکنے اورتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

 لاہور: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ یس نیوزکے مطابق اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چوہدری نثارنیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، […]

ملتان : نشتر اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض داخل

ملتان : نشتر اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض داخل

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں ایک اور مریض داخل ہو گیا ہے۔نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم 20 سالہ شاہد کو 9 روز سے بخار ہے، جسے نشتر اسپتال کے 27 نمبر وارڈ میں داخل کیا گیا مریض کے خون کے نمونے لیباٹری ارسال کر دیے […]

سال 2016:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

سال 2016:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

سال 2016 میں انٹربینک مارکیٹ میں تو ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق3 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ یکم جنوری2016 کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرنے 104 روپے 70 پیسے کی سطح سے نئے سال کا آغاز […]

سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کو 2 فروری تک لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کو 2 فروری تک لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو کئی برسوں سے مبینہ طور پر جبری لاپتہ کئے گئے افراد کو 2 فروری تک بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لاپتہ افراد کے ورثا […]

ٹرمپ کی جانب سے روسی سفیر کے قتل کی مذمت

ٹرمپ کی جانب سے روسی سفیر کے قتل کی مذمت

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا،دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کردوں گا۔ٹرمپ کا کہنا ہے داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ترکی، سوئٹزرلینڈ اورجرمنی حملے ظاہر کرتے ہیں […]

اوگرا، پی ٹی اے اور نیپرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز وزارتوں کے حوالے

اوگرا، پی ٹی اے اور نیپرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز وزارتوں کے حوالے

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پانچ خودمختار ریگولیٹری اتھارٹیز كا انتظامی كنٹرول تبدل كردیا۔ كابینہ ڈویژن نے نیپرا، پی ٹی اے، فریكو اینسی ایلوكیشن بورڈ، اوگرا اور پیپرا كے انتظامی كنٹرول کی تبدیلی كا نوٹیفكیشن جاری كردیا جس کے مطابق نیپرا كو وزارت پانی و بجلی كے حوالے كردیا گیا اور پی ٹی اے وزارت […]

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا،ان کی فتح کی رسمی تصدیق کردی ،وہ آئندہ برس جنوری میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز باضابطہ طریقہٴ کار کے مطابق ہر ریاست اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا […]

جنرل (ر) راحیل شریف نے غداری کیس میں میری مدد کی، پرویز مشرف

جنرل (ر) راحیل شریف نے غداری کیس میں میری مدد کی، پرویز مشرف

 لاہور: سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل رٹائرڈ راحیل شریف نے غداری کیس میں ان کی مددکی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کیلیے پاک فوج کی جانب سے میری […]

بدلے و انتقام پر مبنی فلم ’’جان وِک:چیپٹر2 ‘

بدلے و انتقام پر مبنی فلم ’’جان وِک:چیپٹر2 ‘

ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم’’جان وِک:چیپٹر2 ‘‘کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ‘جان وِک ‘کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار […]