counter easy hit

چوہدری نثارکوکام سے روکنے اورتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

Chaudhry Nisar stop working and apply for contempt of court proceedings

Chaudhry Nisar stop working and apply for contempt of court proceedings

 لاہور: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

یس نیوزکے مطابق اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چوہدری نثارنیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، سانحہ کوئٹہ کا تحقیقاتی کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پربنایا گیا اور اس کی سربراہی عدالت عظمیٰ ہی کے ایک جج نے کی جس نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی لیکن اس کے باوجود چوہدری نثار نے رپورٹ پر سخت تنقید کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ پر تنقید سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔ اس لیئے عدالت سے درخواست ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website