counter easy hit

جنرل (ر) راحیل شریف نے غداری کیس میں میری مدد کی، پرویز مشرف

Gen Raheel Sharif's help in the Treason case, Pervez Musharraf

Gen Raheel Sharif’s help in the Treason case, Pervez Musharraf

 لاہور: سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل رٹائرڈ راحیل شریف نے غداری کیس میں ان کی مددکی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کیلیے پاک فوج کی جانب سے میری مددکی گئی تھی۔ میرے خلاف قائم مقدمات کے خاتمے کیلیے پاک فوج حکومت پر اثر انداز ہوئی تھی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت سے کہاکہ وہ ججوں پر دباؤ نہ ڈالیں۔ سابق آرمی چیف کی مداخلت پرحکومت نے دباؤ ڈالنا چھوڑ دیا۔ پرویزمشرف نے کہاکہ ان کیخلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website