counter easy hit

کراچی میں 2 برسوں کے دوران تمام ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں سے ہوئیں، پولیس

All Target Killing were just over 2 years in Karachi with 15 pistols, police

All Target Killing were just over 2 years in Karachi with 15 pistols, police

کراچی: پولیس  نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی تمام ٹارگٹ کلنگ میں صرف 15 پستول ہی استعمال ہوئے ہیں جن کے ذریعے ٹریفک پولیس اہلکار، سیاسی کارکنوں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کی وارداتیں کی گئیں۔

یس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے نیا انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ صرف 15 پستولوں کے ذریعے کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں شہر قائد میں ہونے والی تمام  ٹارگٹ کلنگ کے بعد جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی گولیوں کے خول کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ کراچی میں ہونے والی فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ہونے والے تمام قتل صرف 15 پستولوں کے ذریعے ہی کئے گئے، اس اسلحے میں 4 ایک ہی طرح کے 30 بور اور 11 نائن ایم ایم شامل ہیں۔پولیس حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ شہر میں ہونے والے آپریشن اور  پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی تمام کارروائیوں میں اب تک یہ 15 پستول برآمد نہیں کئے جاسکے۔ ان 15 پستولوں سے اب تک قتل کی 43 وارداتیں ہوچکیہیں اور چند وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور پھرملزمان کی پے رول پر رہائی کے باوجود بھی یہ اسلحہ ایک معمہ بنا ہواہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website