counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کارکن کا قتل، ایم کیو ایم کا کل سندھ بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

کارکن کا قتل، ایم کیو ایم کا کل سندھ بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سہیل احمد کے قتل کیخلاف کل پورے سندھ میں پرامن شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی. سندھ کے تاجروں سے اپیل ہے کہ ظلم کیخلاف کل کاروبار کو مکمل بند رکھا جائے. […]

دو سال ہو گئے حکومت وزیر خارجہ مقرر نہیں کر سکی: سراج الحق

دو سال ہو گئے حکومت وزیر خارجہ مقرر نہیں کر سکی: سراج الحق

اوکاڑہ (یس ڈیسک) راجووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کبھی لندن کبھی واشنگٹن اور کبھی چین جا رہے ہیں جو کام صدر اور وزیر اعظم کے کرنے کے ہیں وہ انھیں کرنے پڑ رہے ہیں۔ حکومت کے پاس اگر کوئی وزیر خارجہ […]

کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی (یس ڈیسک)) شیدی گوٹھ کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس کارروائی میں 5 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور […]

ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: الطاف حسین

ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر قائد الطاف حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن گرفتاریوں کے بعد […]

مجھ سمیت پوری حکومت پٹرول بحران کی ذمہ دار ہے: وزیر پٹرولیم

مجھ سمیت پوری حکومت پٹرول بحران کی ذمہ دار ہے: وزیر پٹرولیم

اسلام آباد (یس ڈیسک) چودھری بلال ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کرائسز کی ان کے سمیت حکومت زمہ دار ہے۔ میں نے 25 چینلز پر ذمہ داری قبول کی ہے۔ کابینہ یا […]

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی قافلے پر راکٹ حملہ، 4 فوجی ہلاک اورمتعد زخمی

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی قافلے پر راکٹ حملہ، 4 فوجی ہلاک اورمتعد زخمی

بیروت (یس ڈیسک) حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی سرحدی علاقے شیبا فارمز میں فوجی قافلے کو نشانہ […]

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان (یس ڈیسک) تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے […]

امریکا سے معاہدہ، بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا

امریکا سے معاہدہ، بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا

اسلام آباد (یس ڈیسک) امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا اور اسے ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی۔ بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے، حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا ہے کہ بھارت اور […]

لبنان کی سرحد کے قریب گاڑی پر میزائل حملہ، 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

لبنان کی سرحد کے قریب گاڑی پر میزائل حملہ، 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (یس ڈیسک) لبنان کی سرحد کے قریب ایک گاڑی پر میزائل حملے میں اسرائیل کے 15 فوجیوں کے ہلاک ہونے جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل نے میزائل حملے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت جبکہ فوج کے اعلیٰ عہدیدار سمیت متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب […]

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں: عمران خان

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے علماء کرام نے وہ کام نہیں کیا جو انھیں کرنا چاہیے تھا۔ علماء کرام کو سب سے پہلے ظلم کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ ہمیں خوف کے بت توڑ کر ظالموں کا مقابلہ کرنا […]

لوڈشیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

لوڈشیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے والے توجہ دلاؤ نوٹس پر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، عمران لغاری اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ سندھ میں اٹھارہ گھنٹے […]

جوڈیشل کمشن کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

جوڈیشل کمشن کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

اسلام آباد (یس ڈیسک) جوڈیشل کمشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمشن نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے […]

شکیل اوج اور سبط حسن کا قاتل گرفتار کر لیا: غلام قادر تھیبو

شکیل اوج اور سبط حسن کا قاتل گرفتار کر لیا: غلام قادر تھیبو

کراچی (یس ڈیسک) پولیس نے پروفیسر شکیل اوج کا قاتل گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ایڈیشل آئی جی غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم قتل کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے اس نے پروفیسر سبط حسن […]

ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب

ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب

کوئٹہ (یس ڈیسک) پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر کلیم اللہ کے مدمقابل عبدالقاہر اچکزئی کو 14 ووٹ ملے۔ آل پارٹیرز ڈیموکرٹیک الائنس کے ملک نعیم بازئی ضلع کونسل کوئٹہ کے چیئرمین جبکہ پشتونخوا میپ کے عصمت اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ […]

بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کا اسکینڈل سامنے آگیا

بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کا اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس کے دوران چیئرمین خواجہ سہیل منصورکا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا نام اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔ معاملے پر قائمہ کمیٹی نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کو طلب کرلیا […]

این اے 122؛ عمران خان کی لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست

این اے 122؛ عمران خان کی لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل میں لوکل کمیشن کے خلاف درخواست […]

اکیسویں آئینی ترمیم ، فوجی عدالتوں کے قیام کا بھرپور دفاع کریں گے، پرویز رشید

اکیسویں آئینی ترمیم ، فوجی عدالتوں کے قیام کا بھرپور دفاع کریں گے، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے کیا ہے ، پارلیمنٹ کے فیصلوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر […]

تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید دو بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 340 ہو گئی

تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید دو بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 340 ہو گئی

تھرپارکر (یس ڈیسک) تھرپارکر میں قحط سالی اور غذائی قلت سے بیمار بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے۔ دیہاتی علاقوں کی ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں۔ سول ہسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے 8 سالہ زاہدہ اور مٹھی ہسپتال میں ایک ماہ […]

بینظیر قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری

بینظیر قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (یس ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں عدم حاضری پر استغاثہ کے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔استغاثہ کے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق آج […]

آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کا دورہ، شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کا دورہ، شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور شاہ عبداللہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔ سعودی سفارتخانے میں شاہ عبداللہ عزیز کے انتقال پر سیاسی و عسکری قیادت کی تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف […]

بنوں تباہی سے بچ گیا، پولیس چوکی کے قریب چھ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

بنوں تباہی سے بچ گیا، پولیس چوکی کے قریب چھ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

بنوں (یس ڈیسک) بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس چوکی کے قریب رکھے گئے چھ کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ بنوں میں ریلوے روڈ اور منڈان گیٹ کے علاقے میں واقعہ پولیس چوکی کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے ویال منڈان میں […]

بھارت کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

بھارت کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے تعاون سے ہی خطے کی بہتری ممکن ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ملاقات کی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے […]