counter easy hit

لوڈشیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

National Assembly Secretariat

National Assembly Secretariat

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے والے توجہ دلاؤ نوٹس پر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، عمران لغاری اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔