counter easy hit

اکیسویں آئینی ترمیم ، فوجی عدالتوں کے قیام کا بھرپور دفاع کریں گے، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے کیا ہے ، پارلیمنٹ کے فیصلوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔

سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستوں کے قیام پر اپنا موقف دینگے۔

آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کا ہے جس کے فیصلوں کا بھرپور دفاع کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئینی ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔ عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہونے سے فوجی عدالتوں کے قیام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔