counter easy hit

ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب

Kaleemullah Khan

Kaleemullah Khan

کوئٹہ (یس ڈیسک) پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر کلیم اللہ کے مدمقابل عبدالقاہر اچکزئی کو 14 ووٹ ملے۔ آل پارٹیرز ڈیموکرٹیک الائنس کے ملک نعیم بازئی ضلع کونسل کوئٹہ کے چیئرمین جبکہ پشتونخوا میپ کے عصمت اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

لسبیلہ میں سردار اکبر شیخ ضلع کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین اور قادر بخش جاموٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

جھل مگسی میں نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر مگسی کو بھی ضلع کونسل کی بلامقابلہ چیئرمین شپ مل گئی جبکہ صفدر علی شاہ وائس چیئرمین بن گئے۔

ضلع کونسل صحبت پور میں مسلم لیگ (ن) کے میر امجد علی خان کھوسو چیئرمین جبکہ میر فہد خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی میں مسلم لیگ (ن) کے ہی میر غلام نبی شمبانی بلامقابلہ چیئرمین اور میر شاہ مراد مسوری وائس چیئرمین بن گئے۔