counter easy hit

بنوں تباہی سے بچ گیا، پولیس چوکی کے قریب چھ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

Bannu

Bannu

بنوں (یس ڈیسک) بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس چوکی کے قریب رکھے گئے چھ کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

بنوں میں ریلوے روڈ اور منڈان گیٹ کے علاقے میں واقعہ پولیس چوکی کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے ویال منڈان میں بارودی مواد کو نصب کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین کے مطابق بارودی مواد دیسی ساختہ ہے اور اس کی وزن 6 کلو گرام بتائی گئی ہے۔