counter easy hit

صحافیوں کے قاتلوں کو انسداد دہشتگردی عدالتوں سے سزا دلائیں گے: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں صحافی خطرات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہیں دہشتگردوں کی جانب سے دھونس اور دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدام کرے گی۔

پرویز رشید نے بتایا کہ صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تجاویز مرتب کی جائیں گی۔

حکومت نے شہید صحافیوں کے ورثا کے لئے دس لاکھ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے قاتلوں کے کیسز انسداد دہشتگردی عدالت میں چلائے جائیں گے۔