counter easy hit

شکیل اوج اور سبط حسن کا قاتل گرفتار کر لیا: غلام قادر تھیبو

Ghulam Qadir Thebo

Ghulam Qadir Thebo

کراچی (یس ڈیسک) پولیس نے پروفیسر شکیل اوج کا قاتل گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ایڈیشل آئی جی غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزم قتل کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے اس نے پروفیسر سبط حسن کو بھی قتل کیا۔ کراچی پولیس چیف ، غلام قادر تھیبو نے کہا کہ گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ زیادہ ہوئی چاہتے ہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو جائے دہشت گرد کا تعلق داعش یا طالبان سے ہو گرفتار کرتے رہیں گے۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کا قاتل پکڑنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔