counter easy hit

این اے 122؛ عمران خان کی لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست

mran Khan

mran Khan

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل میں لوکل کمیشن کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن نے دھاندلی کے ثبوت کو رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا، ایسا کرکے لوکل کمیشن نے ٹریبونل کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی، اس لئے الیکشن ٹریبونل سے درخواست ہے کہ وہ لوکل کمیشن کے معاملے کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیشن قائم کیا تھا جس نے انتخابی عمل میں بے ضابطگی کی تو تصدیق کی ہے تاہم اسے دھاندلی قرار دینے سے گریز کیا ہے۔