counter easy hit

صدارتی انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوباما

صدارتی انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق براک اوباما نے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت […]

برف سے علاج کا قدیم اورحیرت انگیز طریقہ

برف سے علاج کا قدیم اورحیرت انگیز طریقہ

کراچی: چین میں گزشتہ دو ہزار سال سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ’’فینگ فو پوائنٹ‘‘ پر برف کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے اب تک دنیا بھر کے ان گنت لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ علاج کا یہ طریقہ بہت آسان ہے جس میں گردن کے پچھلے حصے پر برف کا ایک ٹکڑا چند […]

کرنسی نوٹ کے لباس پہننے والا جنوبی افریقا کا حکیم

کرنسی نوٹ کے لباس پہننے والا جنوبی افریقا کا حکیم

نونگوما: جنوبی افریقا کے مقامی حکیم نے بے تحاشہ دولت کمانے کے بعد اب اسے ظاہر کرنا شروع کردیا اور وہ ہر وقت اصلی نوٹوں کا ہار پہنے رہتا ہے۔ حکمت کے پیشے سے وابستہ مائیک اندیلے نامی اس جنوبی افریقی شہری کو نوٹ پہننے کے بعد ’’دولت ٹپکانے والے جسم‘‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ وہ […]

چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے کا وراثت لینے سے انکار

چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے کا وراثت لینے سے انکار

بیجنگ: چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے نے باپ کی وراثت لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باپ جیسی زندگی نہیں گزارنا چاہتا، ارب پتی نے اپنی 122 ارب  ڈالرکی وراثت  کے لیے متبادل کی تلاش شروع کر دی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ڈالیان وانڈا گروپ کے بانی اور چیئرمین […]

’چائے والا‘ ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شامل

’چائے والا‘ ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شامل

لندن: سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے […]

تین سوال، بڑائی کے معیار

تین سوال، بڑائی کے معیار

سرمایہ دارانہ نظام میں بڑے انسان کا تصور دولت کے ساتھ بندھا ہوا ہے، اس نظام میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ دولت کس طرح حاصل کی جاتی ہے، بس یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کس قدر دولت مند ہے اور اس پیمانے سے انسان کی بڑائی ناپی جاتی ہے۔ اس طرز فکر کا […]

معالج

معالج

نیویارک میں یہ میری پہلی رات تھی اور پہلی رات ہی آزمائش کی گھڑیاں لے کر طلوع ہوئی تھی۔ میرا قیام نیویارک کے علاقے، بروکلین، کی میکڈانلڈ ایونیو پر تھا۔ شام پڑتے ہی ناف کے بائیں جانب درد شروع ہو گیا تھا۔ ابتدائی دو گھنٹے برداشت کرتا رہا۔ پھر میزبان کے کہنے پرسرخ رنگ کی […]

نئے امریکی صدر کی خوشگوار خارجہ پالیسی

نئے امریکی صدر کی خوشگوار خارجہ پالیسی

اس میں تو کسی کو بھی شک نہیں کہ امریکی صدر بش  نے عراق کو تہس نہس کر دیا  وہ ری پبلکن پارٹی کے رہنما تھے اور موجودہ صدر بھی اسی پارٹی کے ہیں۔ امریکی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک پارٹی عام طور پر دو بار حکومت کرتی […]

خیرہ نہ کرسکا مجھے جلوۂ دانشِ فرنگ

خیرہ نہ کرسکا مجھے جلوۂ دانشِ فرنگ

دنیا جس قدر تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ اس کا رویہ انسانوں کے ساتھ بیگانہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ یہ بیگانگی اس لیے بھی ہے کہ دن بدن مشینوں کی حکمرانی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ حیرت ہے اقبال نے آج […]

سات سو مرتبہ جائوں گا

سات سو مرتبہ جائوں گا

ازبکستان میں رحمت کا لفظ شکریہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے‘ لوگ دایاں ہاتھ سینے پر رکھتے ہیں‘ ذرا سا جھکتے ہیں اور بڑی محبت سے رحمت کہتے ہیں‘ آپ کو یہ عاجزی پورے ملک میں ملے گی‘ ازبک بلا کے مہمان نواز بھی ہیں‘ آپ کسی کے گھر چلے جائیں وہ میز پر […]

دپیکا کوفلم کی شوٹنگ کے دوران ماں کی جانب سے انوکھا تحفہ

دپیکا کوفلم کی شوٹنگ کے دوران ماں کی جانب سے انوکھا تحفہ

ممبئی: دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا بہت احترام کرتی ہیں اور انہیں اپنی دوسری ماں کا درجہ دیتی ہیں اور  دونوں کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں فرح خان نے ایسا تحفہ بھیجا جسے دیکھ کردیپیکا خوشی سے نہال ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا […]

برسبین ٹیسٹ :آسٹریلیا429رنز پر آؤٹ

برسبین ٹیسٹ :آسٹریلیا429رنز پر آؤٹ

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں429رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسمتھ اور ہینڈز کومب نے سنچریاں اسکور کیں۔ وولن گابا، برسبین میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 288 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، جب مجموعی اسکور 323رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ […]

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،شاہ محمود

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ کی رپورٹ نے حکومت اوراس کےاداروں کی حقیقت عیاں کردی۔ سانحہ کوئٹہ کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پراپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ رپورٹ وفاقی وصوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،جس کے بعد وفاقی وصوبائی وزراء داخلہ اوروزیراعلیٰ […]

پروفیسر کے گھر پر حملے کی فوٹیج منظرِ عام پر

پروفیسر کے گھر پر حملے کی فوٹیج منظرِ عام پر

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ نے نوٹس جاری کرنے اور ہاسٹل سے نکالنے پر پروفیسر کی گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے توڑدیے  واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی  ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات گئے دو نوجوان پروفیسرعابد چودھری کے گھر کے باہر پہنچے، […]

لاہور:کیتھڈرل چرچ میں اے پی ایس شہد ا کیلئے خصوصی دعا

لاہور:کیتھڈرل چرچ میں اے پی ایس شہد ا کیلئے خصوصی دعا

کیتھڈرل چرچ لاہور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ کیتھڈرل چرچ میں آرمی پبلک کے شہدا کیلئے خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ،جس میں طالب علموں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔شرکا نے شہدا سے اظہار محبت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی […]

خیبرپختونخوا:نیشنل ایکشن پلان کے مثبت اثرات ،دہشتگردی میں کمی

خیبرپختونخوا:نیشنل ایکشن پلان کے مثبت اثرات ،دہشتگردی میں کمی

سانحہ اے پی ایس کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ صوبہ میں سال 2014ءکے دوران دہشت گردی کے1003 واقعات رونما ہوئے، تاہم آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے باعث اگلے دو سالوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 68فیصد […]

وائٹ ہائوس میں فلم ’ہِڈن فیگرز‘کی اسکریننگ ہوگی

وائٹ ہائوس میں فلم ’ہِڈن فیگرز‘کی اسکریننگ ہوگی

وائٹ ہائوس میں آج فلم ہڈن فیگرز کی اسکریننگ ہوگی ،جس میں ڈائریکٹر سمیت فلم کی کاسٹ شریک ہوگی،تقریب کی میزبانی امریکی خاتون اول مشیل کریں گی ۔ اس فلم کی کہانی 1960ء کی دہائی میں ناسا کی تین افریقن امریکن خواتین ریاضی دانوں پر مبنی ہے، جن کے حساب کتاب نے مختلف مشن خلا […]

اسکول وین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، ایک طالبعلم شہید

اسکول وین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، ایک طالبعلم شہید

بھارت سرحد پر اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ،ایک بار پھر بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول وین پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک طالب علم شہید اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نےنکیال سیکٹر میں […]

مارچ 2017 سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ

مارچ 2017 سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ 2017ءسے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خانہ شماری اور مردم شماری ایک ساتھ کی […]

نیشنل ایکشن پلان کے دو برس، خامیاں کہاں کہاں؟

نیشنل ایکشن پلان کے دو برس، خامیاں کہاں کہاں؟

آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کے واقعے اور اسکے بعد نیشنل ایکشن پلان کو تیار ہوئے کم و بیش 2 سال ہوگئے، ان برسوں میں نیشنل ایکشن پلان پر کیا کیا عملدرآمد ہوا اور خامیاں کہاں کہاں سے سامنے آئیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے بیسنکات تھے ،پلان کی نگرانی کی ذمہ داری وزارت داخلہ […]

پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی میں قربتیں حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی میں قربتیں حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

 لاہور: تحریک انصاف نے ایک جانب پارلیمنٹ میں ’’دبنگ‘‘ انٹری ڈالی ہے تو دوسری جانب وزیراعلی پرویز خٹک نے تحریک انصاف کا مرکزی صدر بننے کیلیے عمران خان کے نام درخواست ڈالدی جس کی راہ میں شاہ محمود قریشی کے تحفظات آڑے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف قیادت کی مثال اس مچھلی کی مانند ہے جو پتھر چاٹ […]

فاروق ستار كا 3 روز كے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان

فاروق ستار كا 3 روز كے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 3 روز كے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان  کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاكستان كے سربرا ہ  ڈاکٹر فاروق ستار نے 3 روز کے لیے تبلیغ پر جانے كا اعلان كر دیا ہے، ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز جنید جمشید كی نماز جنازہ كے موقع […]