
In March 2017, the national census around the country
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ 2017ءسے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خانہ شماری اور مردم شماری ایک ساتھ کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق 15مارچ 2017ء سے شروع ہونے والی مردم شماری ملک بھر میں دو مرحلوں میں کرائی جاسکتی ہے۔








