counter easy hit

صدارتی انتخابات میں مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوباما

Interference in the presidential election action will be taken against Russia, Obama

Interference in the presidential election action will be taken against Russia, Obama

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق براک اوباما نے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کارروائی اپنی مرضی سے کریں گے، روس کے صدر اس حوالے سے ہمارے جذبات سے واقف ہیں کیونکہ انہوں نے خود ان سے براہ راست اس بارے میں بات کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ادارے نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی ڈرامائی شکست کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہے اور اس میں روسی حکومت بھی براہ راست ملوث ہے تاہم روسی حکومت اور انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی تردید کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website