
Lahore: In the Cathedral Church prayers for APS Martyrs
کیتھڈرل چرچ لاہور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔
کیتھڈرل چرچ میں آرمی پبلک کے شہدا کیلئے خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ،جس میں طالب علموں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔شرکا نے شہدا سے اظہار محبت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی،شمعیں بھی روشن کیں،اس موقع پر ملک و قوم اور افواج پاکستان کی سربلندی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔








