counter easy hit

of

پاکستانی بینکوں کا منافع تیسری سہ ماہی میں 2 فیصد کم

پاکستانی بینکوں کا منافع تیسری سہ ماہی میں 2 فیصد کم

پاکستانی بینکوں کا منافع 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 2 فیصد کم ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی تیسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق حبیب بینک پر عائد کئے گئے 14 ارب روپے جرمانے کو نکالنےکے باوجود بینکنگ سیکٹر کا منافع کم ہوا۔ تیسری سہ ماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 14 فیصد […]

کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

ممبئی: بالی وڈ اداکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اسکی غلط تشریح کی گئی۔ بھارت میں جب بھی کسی فنکار نے ہندو انتہاپسندوں کو سچ کا آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ماضی میں بالی ووڈ پر […]

52 سالہ بھارتی اداکار کی 18سالہ لڑکی سے دوستی کے چرچے

52 سالہ بھارتی اداکار کی 18سالہ لڑکی سے دوستی کے چرچے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار، ماڈل، پروڈیوسر اور فٹنس پروموٹر ملند سومن نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے ۔ ملند سومن نے اپنی 18 سالہ گرل فرینڈکے ساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملند سومن کے 18سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ تعلقات گزشتہ چند عرصے […]

امریکا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوا کی ڈرون سے بنائی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل

امریکا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوا کی ڈرون سے بنائی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل

لاہور: ڈرون کو آتش فشاں سے دس میٹر کی دوری پر پہنچایا تو گرمی کی وجہ سے ڈرون پر لگا کیمرہ پگھل گیا۔ امریکا کے جزائر ہوائی میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوا کی ڈرون سے بنائی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ فوٹو گرافر ارز مرمون نے ڈرون کے ذریعے آتش فشاں کیلوویا سے […]

25 آئی فون کا تحفہ، چینی لڑکی نے شادی کیلئے ہاں کر دی

25 آئی فون کا تحفہ، چینی لڑکی نے شادی کیلئے ہاں کر دی

بیجنگ: چین میں آئی فون سے جنون کی حد تک لگاؤ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے 25 فون دے کر اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے منا لیا ہے۔ چین کے ایک نوجوان شہری چن منگ نے گرل فرینڈ لی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ نہیں مان رہی تھی۔ […]

9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد: یوم اقبال پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی ، وزیرداخلہ احسن اقبال نے یوم اقبال کی چھٹی کی سمری مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کیلئے وزارت داخلہ نے سمری تیار کرکے منظوری کیلئے وزیر داخلہ کوارسال کی تھی جسے وزیر […]

نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ، نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ، نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ، نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس اعجاز افضل خان نے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ لکھا۔ نظرثانی درخواستوں پر سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلہ میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی جس پر نظر ثانی کی جائے، احتساب عدالت شواہد […]

ریڈیا لوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ریڈیا لوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’’ایکسرے’’ کو منظر عام پر آئے 122 برس ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں آج ریڈیالوجی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ایکسرے کے موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ […]

شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا

شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا

شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا۔ سیول پہنچنے پر ایک بیان میں امریکی صدر نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیدی اور کہا کہ دعا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کبھی طاقت کا ستعمال نہ کرنا پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا […]

نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کو یکجا کر کے ایک فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے3ریفرنسز کو یکجا کرکے مشترکہ ٹرائل چلانے کی درخواست پر گزشتہ […]

آزاد کشمیر کے بچوں نے ماسکو میں آل رشیا فٹبال مقابلہ جیت لیا

آزاد کشمیر کے بچوں نے ماسکو میں آل رشیا فٹبال مقابلہ جیت لیا

راولپنڈی: آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ اس فتح کے […]

لاہور ہائیکورٹ میں یوم اقبال کی تعطیل بحال کرنے کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں یوم اقبال کی تعطیل بحال کرنے کی درخواست دائر

لاہور: یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی  کے لیے ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے […]

ثانیہ مرزا ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئیں

ثانیہ مرزا ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئیں

لندن: بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی نئی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر بارہویں نمبر جا پہنچیں ہیں۔ یہ مارچ دوہزار چودہ کے بعد پہلا موقع ہے جب انہیں دس ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہونا پڑا۔ سنگلز رینکنگ میں کوکو وینڈے ویگھے نے دو درجے ترقی کی بدولت […]

مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن, گھر گھر تلاشی

مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن, گھر گھر تلاشی

سرینگر: لوگ گھروں سے نکل آئے ،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، آنسو گیس کے گولے داغے جبری مذاکرات کا کوئی جواز نہیں: حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے مونگہ ہامہ میں لوگوں نے بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ، بھارتی فوجیوں […]

جنوبی افریقہ میں پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ

جنوبی افریقہ میں پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ

لاہور: کھلاڑیوں نے 216 میٹر بلند پل سے جمپنگ کا مظاہرہ کر کے ایڈونچر کا شوق بھی پورا کیا ، دنیا والوں کو حیران بھی کر دیا ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی […]

شرمین عبید چنائے کے ٹویٹ کا دوسرا رخ

شرمین عبید چنائے کے ٹویٹ کا دوسرا رخ

کسی خاتون کو مرد کی طرف سے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ موصول ہونا، کس حد تک ہراساں کرنےکا اقدام ہو سکتا ہے یہ طے کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ چند روز سے ایک ٹویٹ کرنے پر پاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے پر سوشل میڈیا پر […]

فرانس: پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک کے نام

فرانس: پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک کے نام

پیرس: فائنل میں فاتح امریکی کھلاڑی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سربیا کے فلپ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی فرانس میں پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل امریکا کے جیک سوک نے نام کر لیا ہے۔ انہوں نےسربیا کے فلپ کو شکست دی۔ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کے جیک […]

چین: دریائے یانگزی پر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

چین: دریائے یانگزی پر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

بیجنگ: 50 کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زبردست فارمیشن کا مظاہرہ کیا چین میں منچلوں نے دریائے یانگزی کے اوپر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پچاس مہم جو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوا کے دوش پر اڑتے رہے۔ چین میں درجنوں […]

ملک بھر میں دینی مدارس کا آڈٹ جلد شروع ہوگا

ملک بھر میں دینی مدارس کا آڈٹ جلد شروع ہوگا

کراچی: ملک بھر میں دینی مدارس کا آڈٹ جلد شروع ہوگا جبکہ مدارس کو سالانہ آڈٹ کے لیے نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھرکے تمام دینی مدارس کے سالانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان پانچ تنظیمات پر مشتمل بورڈ ہے جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان، تنظیم المدارس اہلسنت […]

ایچ ای سی نے 180 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے 450 پروگرامز بند کردیے

ایچ ای سی نے 180 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے 450 پروگرامز بند کردیے

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھرکی تقریباً 180 سرکاری ونجی جامعات میں مطلوبہ معیارپرپورانہ اترنے والے 450 تعلیمی پروگراموں پر پابندی عائد کردی۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلیے سخت فیصلے کرناپڑتے ہیں، اگرچہ وہ نہیں چاہتے ایچ ای سی کو ڈنڈا بردار ادارہ […]

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ دھند کے باعث حادثات میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں صبح کے وقت شدید دھند اور اسموگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی اور کام پر جانے […]

موسم بدل رہا ہے، بچوں کی صحت کا خیال رکھیے

موسم بدل رہا ہے، بچوں کی صحت کا خیال رکھیے

بدلتا موسم یوں تو ہر شخص پر اثر انداز ہوتا ہے مگر اس کا اتار چڑھاؤ بچوں کو خاص طور سے اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت سی موسمی بیماریاں […]

جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری

جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری

کراچی: حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے502.01 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے رقم کی منظوری دینے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حکومت سندھ اور […]

نواز شریف کی زیر صدارت آج پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا

نواز شریف کی زیر صدارت آج پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہبازشریف، راجہ ظفر الحق، وزراء و دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے […]