طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’’ایکسرے’’ کو منظر عام پر آئے 122 برس ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں آج ریڈیالوجی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ریڈیالوجی کو خصوصاً آج کے دور میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ایک بڑا اہم اور بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔
اس شعبے میں مزید تحقیق کا عمل جاری ہے اور انسان اپنی ضرورت کے مطابق طب کے سلسلے میں نئی سے نئی ایجادات کر رہاہے۔









