counter easy hit

جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری

کراچی: حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے502.01 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Acceptance of heavy amount to Karachi university for supply of sewage systemجامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے رقم کی منظوری دینے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ یہ گرانٹ جلد موصول ہوجائے گی جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نوکی جارہی ہے جس کے لیے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی ذاتی دلچسپی لی اور اب ان کی کاوشوں کے نتیجے میں ایک بڑی گرانٹ منظورہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے پچھلے مالی سال میں 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی تھی جو جامعہ کراچی کو موصول ہوچکی ہے جبکہ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حالیہ کانووکیشن میں جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور اس کے لیے بھر پور اقدامات کیے جس پر وفاقی حکومت جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی منظوری دے چکی ہے اور بہت جلد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت جناب ممنون حسین بھی جامعہ کراچی کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرچکے ہیں۔