counter easy hit

کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

ممبئی: بالی وڈ اداکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اسکی غلط تشریح کی گئی۔

Kamal Haasan knees ahead in front of Hindu extremistsبھارت میں جب بھی کسی فنکار نے ہندو انتہاپسندوں کو سچ کا آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنیوالے عامر خان اور شاہ رخ خان کو بھی ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیانات واپس لینا پڑے اور اب یہی کچھ ہوا ہندی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کمل ہاسن کیساتھ جنہوں نے انتہاپسند ہندوؤں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکمل ہاسن نے ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جبکہ میرے اس بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ انہوں نے کہا مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہندوؤں سے متعلق میرے کسی بھی بیان سے خاندان میں موجود ہندوؤں کی توہین نہ ہو۔ واضح رہے کمل ہاسن نے کہا تھا ہندو انتہاپسندوں نے اپنے مخالفین کو طاقت کے ذریعے کچلنا شروع کردیا ہے جبکہ ان کے اس بیان پر ایک وکیل نے ان کیخلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے جس کوعدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔