counter easy hit

جنوبی افریقہ میں پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ

لاہور: کھلاڑیوں نے 216 میٹر بلند پل سے جمپنگ کا مظاہرہ کر کے ایڈونچر کا شوق بھی پورا کیا ، دنیا والوں کو حیران بھی کر دیا

Demonstration of bunji jumping from bridge in South Africaایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ تصویر میں نظر آنیوالے ان کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کے بلوکران نامی پُل کا انتخاب کیا ۔ کرتب بازی کے شوقین جانبازوں نے 216 میٹر بلند پُل سے بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ پیش کر کے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی اپنے اس کارنامے سے دنگ کر دیا۔