counter easy hit

9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد: یوم اقبال پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی ، وزیرداخلہ احسن اقبال نے یوم اقبال کی چھٹی کی سمری مسترد کردی ہے۔

No official holiday will be held on November 9, Ministry of Interiorٍذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کیلئے وزارت داخلہ نے سمری تیار کرکے منظوری کیلئے وزیر داخلہ کوارسال کی تھی جسے وزیر داخلہ نے مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یوم اقبال کی چھٹی 3 سال قبل منسوخ کی تھی۔