counter easy hit

چین: دریائے یانگزی پر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

بیجنگ: 50 کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زبردست فارمیشن کا مظاہرہ کیا

China: Excellent demonstration of sky diving on the river Yangtzeچین میں منچلوں نے دریائے یانگزی کے اوپر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پچاس مہم جو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوا کے دوش پر اڑتے رہے۔ چین میں درجنوں منچلوں نے منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ 50 افراد نے یانگزی دریا کے اوپر ہزاروں فٹ کی بلندی پر طیارے سے چھلانگ لگائی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زبردست فارمیشن بنا کر سکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ منچلوں کی سکائی ڈائیونگ نے فضا میں شاندار نظارہ بنا دیا۔ دریائے یانگزی چین کا سب سے طویل دریا ہے۔