counter easy hit

نواز شریف کی زیر صدارت آج پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔

Today will be an important meeting under Nawaz Nawaz of the party leadersذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہبازشریف، راجہ ظفر الحق، وزراء و دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا آئندہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے مخالفین سے نمٹنے کی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم نیب مقدمات کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور  کل احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اور 2018 کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس سے قبل نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان انفرادی ملاقات ہوگی۔ لندن سے واپسی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پانامہ کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔