بیجنگ: چین میں آئی فون سے جنون کی حد تک لگاؤ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے 25 فون دے کر اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے منا لیا ہے۔

چن منگ نے اس سرپرائز پارٹی میں سمارٹ فون آئی فون ایکس کے 25 سیٹوں کی مدد سے ایک بڑا سا دل بنایا، اس کے ارد گرد گلاب کی پتیاں رکھیں جس کے درمیان میں ایک خوبصورت انگوٹھی موجود تھی۔ یہ دیکھ کر لی دنگ رہ گئی اور اس نے شادی کیلئے فوری طور پر ہاں کر دی۔









