counter easy hit

پی پی نے محترمہ کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

پی پی نے محترمہ کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر مملكت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں میں رقص كیا گیا اور ڈھول بجائے گئے جو انتہائی غیر مناسب تھے جب کہ پیپلز پارٹی نے محترمہ كی برسی پر عوام كو اپنے سیاسی مقاصد كے لیے اكٹھا كیا۔ وزیر مملکت […]

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سکھر: پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ یس نیوز کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ […]

افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 4 اہلکار ہلاک

افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 4 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں مختلف کارروائیوں میں 20 شدت پسند اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شمالی افغانستان میں طالبان نے خاتون کا سر قلم کردیا، زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیوں میں 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بدخشاں میں مختلف کارروائیوں میں مقامی پولیس کے 3 ارکان […]

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 68 زخمی

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 68 زخمی

کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 68  زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے قریب اجمیر سیلداہ ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور […]

رومانیہ میں وزارتِ عظمی کی مسلم خاتون امیدوار کی نامزدگی مسترد

رومانیہ میں وزارتِ عظمی کی مسلم خاتون امیدوار کی نامزدگی مسترد

بخارسٹ: رومانیہ کے صدر کلاز ایوہانس نے وزارتِ عظمی کےلئے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سوشل ڈیموکریٹس کی مسلم خاتون امیدوار سیول شائدہ کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔ اگر سیول شائدہ کی نامزدگی مسترد نہ کی جاتی تو وہ یورپی یونین کے کسی بھی ملک کی پہلی خاتون اور اولین مسلمان وزیراعظم ہوتیں، تاہم […]

میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کھیل کا اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 278 رنز جوڑ لئے

میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کھیل کا اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 278 رنز جوڑ لئے

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد بیٹنگ شروع کی تو اوپنر […]

آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا پاکستانی منصوبہ

آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا پاکستانی منصوبہ

میلبورن: پاکستان نے آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا منصوبہ بنا لیا، پیسر وہاب ریاض نے اننگز فوری ڈیکلیئرڈ کرنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے مزید 80رنز کا اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم اچھا کھیل رہی ہوتو موسم کی مداخلت مایوسی کا باعث بنتی ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی […]

ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

کراچی: مبینہ بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے، بعض ’’پرانی فائلز‘‘ بھی کھل گئیں، گذشتہ عرصے چند آفیشلز سے تحقیقات بھی کی گئی تھیں، معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اسے جمعے کو کراچی میں شیڈول گورننگ بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے […]

باکسرعامرخان فتح کا جشن پاکستان میں منانے کو تیار

باکسرعامرخان فتح کا جشن پاکستان میں منانے کو تیار

 لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کو او ایم جی کمپنی نے دنیا کے3 ممتاز باکسرز سے مقابلہ کرنے کی پیشکش کردی، حریف کا فیصلہ جلد متوقع ہے، عالمی شہرت یافتہ باکسرنے اپریل میں ممکنہ شیڈول اگلے مقابلے میں کامیابی سمیٹنے کے بعد فتح کا جشن پاکستان میں منانے کا اعلان بھی کردیا، گذشتہ دنوں عامر […]

باکسرعامرخان کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

باکسرعامرخان کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

 لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کی والدہ بھی کود پڑی ہیں۔ باکسرعامر خان کے گھروالوں اور اہلیہ فریال کے درمیان سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب فریال کے والدین بھی میدان میں آگئے۔ فریال کی والدہ […]

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا

لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی موت کی جھوٹی خبر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ یہ خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی، بعد میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے کمپنی کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا […]

متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکاراور مغربی بنگال سے رکن پارلیمنٹ متھن چکورتری نے صحت کی خرابی کے باعث راجیہ سبھا میں اپنی نششت سے استعفی دیدیا ہے۔ متھن چکرورتی کو جنوری 2014 میں آل انڈیا ترنمول کانگریس نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جس کے بعد وہ اسی برس اپریل میں رکن […]

بی جے پی عامر کیخلاف سازشیں کرتی رہی، بھارتی مصنفہ

بی جے پی عامر کیخلاف سازشیں کرتی رہی، بھارتی مصنفہ

ممبئی: بھارت میں جنگی جنون میں مبتلا جماعت بی جے پی کی جانب سے کھلے عام تو اپنے مخالفین کے خلاف ردعمل کا اظہار نہیں کیا جاتا لیکن پیٹھ پیچھے وہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتی اور ایسا ہی کچھ عامر خان کے ساتھ بھی ہوا جس کا بھانڈا حکمران جماعت کے گھر کے بھیدی […]

بزرگ اداکارائیں آرام کریں تو ان کے لیے بہتر ہوگا، ماہرہ

بزرگ اداکارائیں آرام کریں تو ان کے لیے بہتر ہوگا، ماہرہ

لاہور: فلم اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں؟ اب بزرگ اداکارائیں ’’آرام‘‘ کریں تو انکے لیے بہترہوں گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے۔ فلم اسٹار میرا کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلم اسٹارماہرہ خان نے کہا کہ […]

2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا

2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا

کراچی: 2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا اور ان کو لے کر بنائی گئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکار مشکلات کا شکار ہوگئے، سال2016 میں پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے […]

صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

امریکی صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر کا دورہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ہیں۔ جاپان نے7 دسمبر 1941کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا۔ پرل ہاربر پر جاپانی حملے کے نتیجے میں […]

شام کے مخالفوں کو اسلحہ فراہم نہیں کررہے، مارک ٹونر

شام کے مخالفوں کو اسلحہ فراہم نہیں کررہے، مارک ٹونر

امریکا شام مخالف گروہوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم نہیں کررہا ہے۔ یہ کہنا تھا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا جو کہتے ہیں کہ ترک صدر کا امریکا پر شامی دہشت گرد گروہوں کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ مارک ٹونر کہتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد […]

بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر خطرناک مثال قائم کریگا، پاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر خطرناک مثال قائم کریگا، پاکستان

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا تو اس سے خطرناک مثال قائم ہوجائے گی۔ دوسرے ملکوں کو اس طرح کے معاہدے توڑنے کا جواز مل جائے گا۔ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں تذویراتی راست […]

باکسر عامر خان فٹ، رنگ میں اترنے کیلئے تیار

باکسر عامر خان فٹ، رنگ میں اترنے کیلئے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہاتھ کی سرجری کے بعد ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ عامر خان آئندہ برس اپریل میں اپنی اگلی پروفیشنل باوٹ کھیلیں گے، جس کے لیے اُنہوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ باکسر عامر خان گزشتہ برس میکسیکو کے کنیلو الواریز کے ہاتھوں شکست کے […]

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد جھلس گئے

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد جھلس گئے

وحدت روڈ مصطفی آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ وحدت روڈ پر ایک فوڈ کی دکان بنائی گئی تھی […]

نئی فینٹسی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

نئی فینٹسی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑئیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا۔ اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکار بِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں […]

پیرو: آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج شروع

پیرو: آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج شروع

جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع سابان قایا نامی آتش فشاں پہاڑ متحرک ہوگیا، جس کے بعد کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس پہاڑ سے18 روز قبل بھی دھواں اٹھنا شروع ہوا تھا، جس کی بلندی3500 میٹر تھی۔ واضح رہے پیرو میں […]

سی پیک کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، احسن اقبال

سی پیک کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے 30ارب ڈالر منصوبوں پر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف مزموم مقاصد رکھنے والی قوتوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے اعلامیئے کے مطابق سی پیک پر قائم […]

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ: سری لنکا کے جنوبی افریقہ کیخلاف 7وکٹ پر 181رنز

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ: سری لنکا کے جنوبی افریقہ کیخلاف 7وکٹ پر 181رنز

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ مہمان ٹیم بولنگ کی طرح بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکی۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اس نے اپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 181رنز بنائے تھے۔ قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 286رنز بنا کر آؤٹ ہو […]