counter easy hit

میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کھیل کا اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 278 رنز جوڑ لئے

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے۔

Melbourne test: On the end of the third day Australia on 2 wickets for 278 runs

Melbourne test: On the end of the third day Australia on 2 wickets for 278 runs

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد بیٹنگ شروع کی تو اوپنر میٹ رینشا 10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد عامر اور سہیل خان نے پہلے سپیل میں اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وکٹ حاصل کرنے سے محروم رہے، جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کھل کر شاٹس کھیلے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 198 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈیوڈ وارنر 81 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کی نو بال پر کلین بولڈ ہونے کے باوجود موقع پانے میں کامیاب رہے اور سنچری سکور کی، اوپنر 143 بالز پر 144 رنز بنانے کے بعد وہاب ہی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیئے جانے پر پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ریویو لیا جو کامیاب رہا۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 278 رنز سکور کر لئے، عثمان خواجہ 95 اور سٹیون سمتھ 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website