counter easy hit

متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکاراور مغربی بنگال سے رکن پارلیمنٹ متھن چکورتری نے صحت کی خرابی کے باعث راجیہ سبھا میں اپنی نششت سے استعفی دیدیا ہے۔

Mithun Chakraborty resigned from Rajya Sabha seat

Mithun Chakraborty resigned from Rajya Sabha seat

متھن چکرورتی کو جنوری 2014 میں آل انڈیا ترنمول کانگریس نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جس کے بعد وہ اسی برس اپریل میں رکن پارلیمنٹ بن گئے تھے۔ اس سلسلہ میں ترنمول کانگریس پارٹی کے ترجمان دیرک اوبران نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ متھن چکر ورتی نے صحت کی خرابی کے باعث اپنی سیٹ سے استعفی دیدیاہے اور پارٹی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہےواضح رہے کہ متھن چکرورتی کی بطور رکن پارلیمنٹ ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور وہ صرف تین بار ہی ایوان میں آئے جب کہ انھوں نے کسی بھی قسم کی تقریر میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی سوال پوچھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website