counter easy hit

آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا پاکستانی منصوبہ

میلبورن: پاکستان نے آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا منصوبہ بنا لیا، پیسر وہاب ریاض نے اننگز فوری ڈیکلیئرڈ کرنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے مزید 80رنز کا اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم اچھا کھیل رہی ہوتو موسم کی مداخلت مایوسی کا باعث بنتی ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی پریشانی ہوئی تھی۔

The Pakistani plan to take more to the news of the Australian bowlers

The Pakistani plan to take more to the news of the Australian bowlers

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان نے ابھی 6وکٹ پر 310رنز بنائے ہیں، بارش زدہ میچ میں اننگز کو ڈیکلیئرڈکرنے کا بہادرانہ فیصلہ کرکے مقابلے کو دلچسپ بنایا جا سکتا ہے مگرمہمان ٹیم کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہو تو موسم کی مداخلت مایوسی کا باعث بنتی ہے،بیٹسمین اچھی رفتار سے رنز بناتے ہوئے حریف پر دباؤ بڑھا رہے تھے لیکن بدقسمتی سے کھیل جاری نہ رہ سکا، کوئی بھی چیز حق میں نہ جائے تو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی پریشانی ہوئی، صورتحال پر وہ مایوس تھے لیکن منہ سے کوئی الفاظ ادا نہ کیے۔پیسر نے کہا کہ ابھی پہلی اننگز جاری اوراسکور بورڈ پر زیادہ رنز نہیں ہیں،فوری طور پر اننگز ڈیکلیئرڈ کرتے ہوئے کینگروز کو بیٹنگ کیلیے نہیں بلا سکتے، میچ میں3دن کا کھیل باقی ہے اور ہمیں 20وکٹیں حاصل کرنا ہیں،یہ فیصلہ تو کپتان کو کرنا ہوگاکہ پہلی اننگز میں کتنا مجموعہ مناسب ہوگا،میرا خیال ہے کہ ہمیں تیزی سے مزید 70تا 80رنز کا اضافہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،400کے قریب ٹوٹل ہونے کے بعد بولرز پوری کوشش کرینگے کہ میزبان ٹیم کو کم سے کم اسکور تک محدود کرتے ہوئے کم وقت میں بھی فتح کی امیدیں زندہ رکھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website