counter easy hit

ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

کراچی: مبینہ بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے، بعض ’’پرانی فائلز‘‘ بھی کھل گئیں، گذشتہ عرصے چند آفیشلز سے تحقیقات بھی کی گئی تھیں، معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اسے جمعے کو کراچی میں شیڈول گورننگ بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی رکھا گیا ہے، اس میں مختلف کمیٹیز کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی، نجم سیٹھی پی ایس ایل کے حوالے سے شرکا کو اپ ڈیٹ دیں گے، مرحوم حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

FIA and NAB pursued PCB

FIA and NAB pursued PCB

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا 43 واں اجلاس جمعے کی صبح 11بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا، اس موقع پر ایف آئی اے اور نیب کے معاملات سے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں سامنے آنے والی بعض میڈیا رپورٹس کے بعد دونوں حکومتی ادارے متحرک ہوئے اور بورڈ کے معاملات میں مبینہ گڑبڑ کی تحقیقات شروع کر دیں، بعض پرانی فائلز بھی کھل گئیں، ان میں گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اکیڈمی، خلاف ضابطہ بھرتیاں اور قذافی اسٹیڈیم اسٹینڈ کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیاں شامل ہیں، اس حوالے سے کچھ عرصے قبل بعض آفیشلز سے پوچھ گچھ ہوئی اور ریکارڈز بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ غیرملکی ٹورز پر کروڑوں روپے خرچ کرنے اور پی ایس ایل کے بعض معاملات کی وجہ سے بھی کرکٹ بورڈ حکام پر بعض حلقوں کی گہری نظر ہے۔ دریں اثنا جمعے کی میٹنگ میں ایجنڈے کے مطابق8 نومبر کو لاہور میں منعقدہ اجلاسکے منٹس کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین اپنی رپورٹ پیش کریںگے،30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری ملے گی، اگلے مالی سال 2016-17کیلیے آڈیٹرز کا تقرر بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی، کرکٹ کمیٹی اور گیم ڈیولپمنٹ کمیٹی کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔اجلاس کے شرکا مرحوم حنیف محمد کو خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے، کوچز و سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور پروموشن کے حوالے سے کمیٹی بنائی جائے گی،پی سی بی کے 8 سے 10کوچز کا ایک پول بنے گا، جونیئر ٹورز میں ان میں سے ہی بھیجا جائے گا۔ نجم سیٹھی پی ایس ایل کے حوالے سے شرکا کو اپ ڈیٹ دیں گے۔ سپلیمنٹری بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی، اس میں انڈر 16ٹیم کا دورئہ آسٹریلیا و دیگر اخراجات شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website