counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

شمالی کوریا کے امریکی صدر کے خلاف مختلف ملکوں کو خطوط

شمالی کوریا کے امریکی صدر کے خلاف مختلف ملکوں کو خطوط

شمالی کوریانےامریکی صدرکےخلاف آسٹریلیاسمیت مختلف ممالک کوخطوط بھیج دیے،جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریاکوتباہ اورکم جانگ اُن حکومت کاتختہ الٹنا چاہتے ہیں،شمالی کوریاکوقدموں میں گرالینا ٹرمپ کی بھول ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا یا تو واشنگٹن سے […]

بل گیٹس بدستور دنیا کے امیر ترین شخص

بل گیٹس بدستور دنیا کے امیر ترین شخص

امریکی جریدے نے چار سو امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بل گیٹسبدستور پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں بار پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ بل گیٹس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر بتایا گیا ہےجبکہ دوسرے […]

بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی

بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی

بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کے لیے بھارتی حکو مت نے اشتہار جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقے میں داؤد ابرا ہیم کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ حکومت نے گھر کی نیلامی قیمت ایک کروڑ 55 […]

تین فٹ کا کشمیری مجاہد بھارتی فوج کے لیے سردرد

تین فٹ کا کشمیری مجاہد بھارتی فوج کے لیے سردرد

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حالیہ حملوں کے پیچھے اطلاع ہے کہ 47 سالہ شخص ملوث ہے جس کا قد محض 3 فٹ لمبا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق پلواما ضلع کے علاقہ ترال کا رہائشی نور محمد تانترے نے جنوبی مقبوضہ کشمیر میں مجاہد تنظیم کی کمانڈ لے لی ہے اور وادی میں […]

شمالی کوریا کو دیوار سے لگانا خطرناک ہوگا، روسی صدر

شمالی کوریا کو دیوار سے لگانا خطرناک ہوگا، روسی صدر

سوچی: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔ سوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید […]

امریکی مصنف نے برطانیہ کا ادبی انعام ’’مین بکر ایوارڈ‘‘ جیت لیا

امریکی مصنف نے برطانیہ کا ادبی انعام ’’مین بکر ایوارڈ‘‘ جیت لیا

امریکی مصنف جارج سانڈرز نے برطانیہ کا بڑا ادبی انعام ’’مین بکر ایوارڈ‘‘ جیت لیا۔ یہ انعام ان کو ان کے پہلے مکمل ناول ’لنکن ان برڈو‘ کے لئے دیا گیا ہے۔ جارج سانڈرز دوسرے امریکی مصنف ہیں جنہیں 50 ہزار پاؤنڈ کا یہ انعام دیا گیا ہے۔ جارج سانڈرز کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس […]

دیوالی پر بھارتی دارالحکومت میں گرد و غبار، دھویں میں اضافہ

دیوالی پر بھارتی دارالحکومت میں گرد و غبار، دھویں میں اضافہ

بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر دھوئیں اور گرد و غبار کے بادلوں (اسموگ) کی وجہ سے دہلی میں کوئلے کا نہ صرف بجلی پلانٹ بند کر دیا گیا بلکہ شہریوں اور تاجروں کو نجی جنریٹرز چلانے سے بھی منع کردیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھاری ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ نے کہا […]

دیوالی مبارک کہنے پر جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا سامنا

دیوالی مبارک کہنے پر جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا سامنا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہندوؤں کو مذہبی تہوار پر ’دیوالی مبارک‘ کہنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے دو روز قبل ٹوئٹر پر دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہندوؤں کو ’دیوالی مبارک‘ لکھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ہندوؤں […]

افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک

افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا […]

کیوبک میں سرکاری خدمات کےلیے نقاب پہننے پر پابندی

کیوبک میں سرکاری خدمات کےلیے نقاب پہننے پر پابندی

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے کیوبک میں حکومتی خدمات کی انجام دہی یا پبلک سروسز سے فائدہ اٹھاتے وقت خواتین کے نقابپہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبک کے قانون ساز ادارے نے مسلمان خواتین کے حوالے متنازعہ بل منظور کیا ہے جس کے تحت برقع یا چہرہ ڈھانپنے والی […]

ایران کے جوہری معاملے میں اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: اقوام متحدہ

ایران کے جوہری معاملے میں اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: اقوام متحدہ

نیو یارک: ایران کے نیوکلئیر میزائل تجربات کا معاملہ، اقوام متحدہ نے قرارداد کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، تہران کے پندرہ کونسل ممبران سے جواب طلب کر لیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایران کو مجموعی طور پر اپنے جارحانہ، غیر […]

قذافی کا بیٹا لیبیا کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم

قذافی کا بیٹا لیبیا کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم

طرا بلس: سیف الاسلام کے خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کیے ہیں۔ لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام القذافی نے جیل سے رہائی کے چند ماہ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا […]

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، سربراہ خفیہ ایجنسی

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، سربراہ خفیہ ایجنسی

لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں […]

فرانس میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

فرانس میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

پیرس: فرانسیسی پولیس نے  سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم (رائٹ موومنٹ) سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو […]

بھارتی ڈانسر فیس بک پر دھمکی کی خبر دینے کے فوراً بعد قتل

بھارتی ڈانسر فیس بک پر دھمکی کی خبر دینے کے فوراً بعد قتل

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف رقاصہ ہرشیتا داہیا کو چند نامعلوم افراد نے ان ہی کی کار میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ڈانسر ہرشیتا داہیا گزشتہ روزچمارا گاؤں میں ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنی کار میں واپس لوٹ رہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد […]

مقبوضہ بیت المقدس: یہودیوں کیلئے 1600نئے مکانوں کی تعمیر کی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس: یہودیوں کیلئے 1600نئے مکانوں کی تعمیر کی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس: منصوبے سے القدس اور غرب اردن میں جغرافیائی ربط کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہوگی ، ٹرمپ کے منصب صدارت کے بعد اس کالونی میں مکانات کی تیاری کا یہ پہلا موقع ہے مقبوضہ بیت المقدس میں گیوات ھمٹوز یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کر دی […]

فرانس:خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ

فرانس:خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ

پیرس: قانون کی تیاری کیلئے حکومت کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام، پولیس اور مجسٹریٹس کا تعاون بھی حاصل ہے خواتین پر سرعام فقرے کسنے، سیٹی بجانے یا غیراخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا۔ نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ […]

روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا

روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا

ماسکو: روس نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں مغربی میڈیا کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔ مغربی میڈیا نے روس پر افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے اور امریکی مشن کو ناکام بنانے کے […]

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، پولیس چیف سمیت 20 ہلاک

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، پولیس چیف سمیت 20 ہلاک

کابل: افغان صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد  حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے […]

ایران سے جوہری معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے جوہری معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی  مکمل تنسیخ ممکن ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ جو لوگ  یہ کہتے ہیں کہ ایران سے جوہری معاہدے کا خاتمہ ممکن نہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ جوہری سمجھوتے […]

مالٹا: کرپشن بے نقاب کرنے والی صحافی کار بم دھماکے میں ہلاک

مالٹا: کرپشن بے نقاب کرنے والی صحافی کار بم دھماکے میں ہلاک

پاناما پیپرز میں مالٹا کے حکمرانوں کی آف شور کمپنیوں کا راز بے نقاب کرنے والی صحافی کار بم دھماکے میں ہلاک کر دی گئی، ورلڈ ایڈیٹرز فورم اور نیوز پیپرز اینڈ پبلشرز کی عالمی ایسوسی ایشن نے واقعے کی شدید مذمت ہے۔ پولیس کے مطابق مالٹا کی مقبول انویسٹی گیٹوو جرنلسٹ 53 سال کی […]

صومالیہ میں دہشت گردی: سوگ میں ایفل ٹاور کی روشنیاں گل

صومالیہ میں دہشت گردی: سوگ میں ایفل ٹاور کی روشنیاں گل

صومالیہ میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے سوگ میں پیرس کا ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ہفتے کو صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ پیش آیا۔ شہر کے اہم مصروف مرکز پر باروی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑائی گئی جس سے 300 افراد لقمہ […]