counter easy hit

بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی

بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کے لیے بھارتی حکو مت نے اشتہار جاری کردیا۔

Auction of Dawood Ibrahim house and hotel in Indiaبھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقے میں داؤد ابرا ہیم کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ حکومت نے گھر کی نیلامی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ 76  ہزار روپے رکھی ہے جبکہ اسی علاقہ میں واقع ہوٹل کی قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وا ضح رہے کہ نیلامی 14 نومبر کو ہوگی۔ یہ نیلامی الیکٹرانک آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔ سی بی آئی نے داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کی تھی ، جس کے بعد اب حکومت اس جائیداد کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔