مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حالیہ حملوں کے پیچھے اطلاع ہے کہ 47 سالہ شخص ملوث ہے جس کا قد محض 3 فٹ لمبا ہے۔

سینئر پولیس اہلکار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ حالیہ حملوں پر ہماری تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نور محمد تانترے مجاہد تنظیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وہ اور تنظیم کے ایک اور کمانڈر مفتی وقاص تنظیم کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملوں میں ملوث ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نور محمد تانترے نے تنظیم کے مجاہد ین کو رسد فراہم کی جنہوں نے اگست میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن پر حملہ کیا۔اس حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکارہلاک اور تین مجاہدشہیدہوئے۔ 3 اکتوبر کو سری نگر انٹرنیشنل ایئرپور ٹ کے باہر بی ایس ایف کیمپ پر حملوں میں بھی نور محمد تانترے کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے، جس میں ایک بی ایس ایف آفیسرہلاک اور تین مجاہد شہیدہوئے تھے۔








