counter easy hit

دیوالی مبارک کہنے پر جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا سامنا

Criticized to Justin Trudeau on saying Devali congratulationsکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہندوؤں کو مذہبی تہوار پر ’دیوالی مبارک‘ کہنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے دو روز قبل ٹوئٹر پر دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہندوؤں کو ’دیوالی مبارک‘ لکھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد نے جسٹن ٹروڈو کی ’مبارکباد‘ پر خوشی کے بجائے ناراضی کا اظہار کیا۔ ہندوؤں کا کہنا تھا کہ ’مبارکباد‘ کا لفظ مسلمان استعمال کرتے ہیں جب کہ ہندو ’شُب دیوالی‘ کہتے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کو نہ صرف ‘دیوالی مبارک کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ شیروانی پہن کر دیوالی کی تقریب میں شرکت پر بھی کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن ٹروڈو کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔