counter easy hit

شمالی کوریا کو دیوار سے لگانا خطرناک ہوگا، روسی صدر

سوچی: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

North Korea will be dangerous to inflict with wall, Russian Presidentسوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا اور امریکا پر مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں جب کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جس بحران کا سامنا ہے اس کا واحد اور جامع حل صرف مذاکرات ہیں،دونوں فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ شام کے مسئلے پر کل جماعتی اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ  شامل کے تمام نمائندہ دھڑوں کو بٹھاکرمسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے جب کہ ماسکو اور واشنگٹن  دونوں ہی شام میں مستحکم انداز میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے، شام میں دہشتگردوں کوشکست دے کر دہشتگردی کو پاش پاش کردیا جائے گا۔