counter easy hit

ایران سے جوہری معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی  مکمل تنسیخ ممکن ہے۔

The complete end of nuclear deal with Iran is possible, Donald Trumpبین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ جو لوگ  یہ کہتے ہیں کہ ایران سے جوہری معاہدے کا خاتمہ ممکن نہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ جوہری سمجھوتے کو مکمل طور پر منسوخ کیا جاسکتا ہے اور درحقیقت اس بات کے قوی امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ  اس سمجھوتے کے مکمل خاتمہ میں تبدیل ہوسکتا ہے، میں  شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ مذکورہ معاہدے سے میں تھک گیا ہوں اور بہت سے لوگ معاہدے کی منسوخی کے میرے فیصلے سے متفق بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایران سے معاہدے کے بارے میں ان کا جو موقف تھا وہ اب بھی اس پر قائم ہیں اور ان باتوں پر عملی اقدامات اٹھانے کو بھی تیار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website