counter easy hit

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، سربراہ خفیہ ایجنسی

لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

Britain is the worst terrorist threat, the head secret agencyبرطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے، انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کاروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جن کو روکنا مشکل ہے۔ ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، رواں سال برطانیہ میں 5 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران برطانیہ میں دہشت گردی کے 20 بڑے منصوبے ناکام بنائے ہیں۔